کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

فرانس کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنےکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے اورفرانسیسی سفیرکوبھی بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسمبلی سے بھی قرارداد پاس ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔ عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

درخواست گزار شہدا فاؤنڈیشن کے وکیل طارق اسد عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فرانس میں خاکے شائع کرنے پرترکی، قطر سمیت متعدد مسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے، فرانس کی سب سے غلط بات یہ ہےکہ اس کے صدر نے خود دو عمارتوں پر خاکے لٹکانے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرپاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔