ہسپتال کے وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فائل فوٹو
ہسپتال کے وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فائل فوٹو

نجی ہسپتال میں آگ لگ لگنے سے 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

صادق آبادکے نجی ہسپتال میں آگ لگ لگنے سے 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد کے نجی ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورآگ پرقابو پایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔