جیٹ مین اپنے پروں کی مدد سے 50 کلومیٹر تک پرواز کر سکتے ہیں۔فائل فوٹو
جیٹ مین اپنے پروں کی مدد سے 50 کلومیٹر تک پرواز کر سکتے ہیں۔فائل فوٹو

برج الخلیفہ کے اوپرپروازکرنے والا فرانسیسی ایتھلیٹ ہلاک

دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کے اوپرجیٹ پیک پروازکرنے کے حوالے سے مشہور فرانسیسی نڈر ایتھلیٹ ونسنٹ ریفیٹ دوران تربیت حادثے کے سبب انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دبئی کے صحرائی علاقے میں ہوا تاہم حادثے کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

36 سالہ ایتھلیٹ ونسنٹ ریفیٹ پرندوں کی طرح پروازکے شوقین تھے،انہوں نے حال ہی میں دبئی ایکسپو کے موقع پرمشن ہیومن فلائٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

برطانوی میڈیا نے جیٹ مین دبئی کے حوالے سے بتایا کہ ریفیٹ نے برج الخلیفہ کی 828 میٹربلندی سے چھلانگ لگا کرپروازکرکے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اوران کے والدین بھی اسکائی ڈائیورز تھے۔

جیٹ مین اپنے پروں کی مدد سے 50 کلومیٹر تک پرواز کر سکتے ہیں اوران کی زیادہ سے زیادہ رفتار 400 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے، ریفیٹ اس سے پہلے اماراتی پروازکے ساتھ بھی دبئی میں کچھ دیر پروازکرچکے ہیں۔