نوازشریف اورشہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی۔
بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
بیگم شمیم اخترکی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔ نوازشریف کی ہمشیرہ بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔
لندن میں نواز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت پاکستان روانہ کی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔
بیگم شمیم اختر گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی ہیں وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔