مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوزکرچکی ہیں۔ فائل فوٹو
مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوزکرچکی ہیں۔ فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار198 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 506، سندھ میں ایک لاکھ 67 ہزار381، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 828، بلوچستان میں 16 ہزار942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583، اسلام آباد میں 28 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 403 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 43 ہزار702 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 999 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار923، سندھ میں 2 ہزار 866، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 344، اسلام آباد میں 297، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96 اورآزاد کشمیر میں 152 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔