معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ انتظامیہ شریف خاندان کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے،شریف خاندان مرگ پربھی سیاست کرنے سے بازنہیں آرہا،شریف فیملی جنازے کااعلان کرے گی توپیرول فعال ہوگا،جہازپرسری پائے اورنہاری منگوانے والے والدہ کی میت کارگوکرارہے ہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا اپوزیشن کودیکھ رہاہے نہ حکومت کو،یہ واحدوباہے جو سب پر یکساں لاگوہے۔
انہوں نے کہاکہ دل پشوری کرنے کے بڑے مواقعے آئیں گے پھرجلسے کرلیں، اپوزیشن عوام کی حالت پررحم کرے ،سٹیج پربڑھکیں مارنے والے ریاست کی رٹ چیلنج نہ کریں،ہمیں خوشی نہیں ہوگی کہ ڈنڈاآپ کااستقبال کرے۔