" میر حاکم محمود چوہدری"ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ نام میرے ماموں میر اور میرے داد ا حاکم علی زرداری کی مناسبت سے رکھا گیا۔
" میر حاکم محمود چوہدری"ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ نام میرے ماموں میر اور میرے داد ا حاکم علی زرداری کی مناسبت سے رکھا گیا۔

آصف زرداری بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے

نجی اسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیرکے لیے شرکت کرنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،کل بروز جمعہ کو بلاول ہاؤس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔

دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ان کی اپنی بہن کی منگنی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تیارں زور و شور سے جاری ہیں.

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔