مہربانی کرکے ہمارے اہل خانہ اور شہید بنیظیر بھٹو کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔فائل فوٹو
مہربانی کرکے ہمارے اہل خانہ اور شہید بنیظیر بھٹو کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔فائل فوٹو

بختاور بھٹو نے اپنے چاہنے والوں کیلیے پیغام جاری کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی آج بلاول ہاوس میں شام چار بجے منگنی کی تقریب ہونے جارہی ہے جسے ممکنہ طور پر صرف فیملی ممبران تک محدود کردیا گیاہے تاہم اب بختاور بھٹو نے اپنے چاہنے والوں کیلیے ٹویٹر پر پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔

بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آج بہت ہی جذباتی اور احساسات سے بھرا ہوا دن ہے ، تمام افراد کی دعاﺅں اور محبت کیلیے شکرگزار ہوں ، خصوصی طور پر ہماری پیپلز پارٹی کی فیملی کی جو تقریب میں شرکت کیلیے بے چین ہے ، انشاءاللہ یہ صرف آغاز ہے ، کورونا وائرس کے بعد ہم جشن منائیں گے ، مہربانی کرکے ہمارے اہل خانہ اور شہید بنیظیر بھٹو کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔“