او جی ڈی سی ايل کے مطابق ضلع موسیٰ خیل میں گیس کے ذخائر ملے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فیٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یومیہ 18 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نئی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے۔