وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی دباؤ ہے نہ کوئی تجویز ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ساتھ معاشی اہداف، کسانوں کے مسائل، اپوزیشن کے جلسے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔