لاہور: ریلوے میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فروری 2015 تک بھرتی ہونے والے ملازم مستقل کیے جائیں گے۔
پاکستان ریلوے نے پی ایم پیکج ملازمین کے کوائف 10 دسمبر تک حکام کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
پی ایم پیکج کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم پیکج کے تحت گریڈ 1سے 10 تک کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔