قادنیوں کو کافر قرار دینے کے معاملے پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ
قادنیوں کو کافر قرار دینے کے معاملے پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ۔وفاقی کابینہ کااجلاس طلب

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرفرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوطلب کرلیا،اجلاس میں بعض وزرا ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی ہے۔

وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پرغورکرے گی وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پربریفنگ دی جائے گی وزارت صحت کورونا کے مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی، نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید، اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کے حوالے کرنے،ہوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔

کابینہ ایجنڈا میں شامل وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو جموں و کشمیرکی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔