ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد کے اندرونی حال کوکچھ عرصہ کیلیے سیل کردیاہے۔فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد کے اندرونی حال کوکچھ عرصہ کیلیے سیل کردیاہے۔فائل فوٹو

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کااندرونی حال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کااندرونی حال سیل کردیاگیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کاپھیلاﺅ جاری ہے، ڈی سی حمزہ شفقات کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد کے اندرونی حال کوکچھ عرصہ کیلیے سیل کردیاہے،مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا کی نہیں کی جاسکے گی،صحن  میں نماز باجماعت ادا کی جاتی رہیں گی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ نماز جمعہ میں ایس او پیزپرعملدرآمدنہیں کیاگیا،انتظامات کے بعدہال کوکھول دیاجائے گا۔