ارپتا خان شرما نے اپنا یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئرکیا ہے ۔فائل فوٹو
ارپتا خان شرما نے اپنا یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئرکیا ہے ۔فائل فوٹو

سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے دبئی کے ہوٹل میں درجنوں پلیٹیں توڑدیں

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی لاڈلی بہن ارپتا کا ایک ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں ارپتا ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ نظرآرہی ہیں ، جہاں وہ ایک کے بعد ایک پلیٹس کو توڑتی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریسٹورنٹ کا ہے، پلیٹیں زمین پر پھینکتے ہوئے وہ اپنی سہیلی سے گفتگو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ ارپتا نے یہ پلیٹیں غصے میں نہیں توڑیں بلکہ یہ ایک تفریحی سرگرمی تھی ، ارپتا خان شرما نے اپنا یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئرکیا ہے جو اب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

 

اس کے علاوہ ارپتا نے اپنے بیٹے کا ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں جہاں ارپتا ریستوراں میں پلیٹس توڑتی نظر آرہی ہیں تو وہیں ان کا بیٹا گھرپر پلیٹس کو پھینکتا ہوا نظرآیا۔ ویڈیو میں ارپتا کوان کی فرینڈ کے ساتھ مل کر پلیٹس توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔