غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کوانڈین آرمی کی جانب سے با حفاظت واپس کر دیا گیا۔فوٹو سوشل میڈیا
غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کوانڈین آرمی کی جانب سے با حفاظت واپس کر دیا گیا۔فوٹو سوشل میڈیا

بھارت نے غلطی سے سرحد پارکرنیوالی دونوں بہنوں کو رہا کردیا

آزاد کشمیر میں غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو بھارتی فوج نے  رہا کردیا اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، دونوں بچیوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اورلاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے، دونوں بہنوں کی بازیابی کیلیے بھارتی حکام سے  پاکستانی حکام رابطے میں رہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں آج  واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کوانڈین آرمی کی جانب سے با حفاظت واپس کر دیا گیا۔