گلگت کی مقامی عدالت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالتی ذرائع کاکہناہے کہ زیادتی کیس بلتستان شگر کے علاقے اردندو میں ہوا تھا، واقعے کی خبر پر چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز نے ایکشن لیا تھا، کیس بیس ستمبر کو فائل کیا گیااور بیس نومبر کوٹرائل شروع ہوا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کو فوری طور پر نمٹانے کےلیے روزانہ سماعت کی گئی ،عدالت نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں کیس کا فیصلہ کیا اور تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم سنایا، سزائے موت پانے والوں میں عابد حسن، سخاوت،اصغرعلی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے تینوں مجرمان کو 10 دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔