ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے ریڈزون میں جھگڑے پر فائرنگ کی تھی۔فائل فوٹو
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے ریڈزون میں جھگڑے پر فائرنگ کی تھی۔فائل فوٹو

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کو عہدے سے برطرف کردیاگیا

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کو عہدے سے برطرف کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کےخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان کوعہدے سے برطرف کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے ریڈزون میں جھگڑے پر فائرنگ کی تھی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جہانگیر اعوان کو شنوائی کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ ریڈزون کے علاقے میں ایڈیشنل سیشن جج اور پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کے شوہرکے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پرفائرنگ بھی کی گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج جہانگیراعوان کیخلاف انکوائری کاحکم دیاتھا۔