عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو
عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو

لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبرکو آر یا پار ہوگا۔ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ اب نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ کوئی ہمارا راستہ روکنے کی غلطی نہ کرے۔

اس موقع پر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن میں بنی گالا، زمان پارک آیا تو تمہارا گھر گرا کر جاؤں گا۔