مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کیخلاف اب تک کچھ ثابت نہیں ہوسکا، آٹا،چینی چوروں کی ترجیح شہبازشریف کیخلاف کیسزبناناہے،عمران خان کی ٹیبل پرپاکستان کوترقی دینے کی کوئی فائل نہیں،سلیکٹڈجب کرسی پر بیٹھتاہے توٹیبل پرشہبازشریف کی فائل ہوتی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کوعمران خان کے حکم پرڈاکٹرتک رسائی نہیں دی گئی،نوازشریف روزانہ کی بنیادپربیٹی کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے،حکومت کی ترجیح صرف شہبازشریف کا احتساب ہی کیوں ہے؟، نیب کااستعمال کرکے شہبازشریف پرالزامات عائدکئے گئے،جھوٹے الزامات کے باوجودعدالت کا سامنا کیا۔
ترجمان مسلم لیگ نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس،مالم جبہ،بلین ٹری منصوبہ میں ایک شخص مفرورہے،سلیکٹڈٹولہ آج ہچکولے کھارہا، ڈراور خوف میں مبتلاہے،ادویات،آٹااورچینی چوروں کوکوئی پوچھنے والانہیں،آپ کی سفاکیت کی انتہاپاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں،عمران خان نے کہاتھاچندلوگ کہہ دیں میں گھرچلاجائوں گا،آج 22 کروڑعوام آپ سے گھرجانے کا کہہ رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چھپ چھپ کرٹی وی لگاکرمریم نوازکی ریلی دیکھتے ہیں،جن لوگوں نے آپ کوووٹ دیے وہ ہاتھ جوڑکرمعافی مانگتے ہیں،جہانگیرترین کوجہازکے ذریعے بھگادیا،جہازکے ذریعے بلالیا، ایف آئی آرکاکچھ پتہ نہیں،جہانگیرترین کیخلاف مقدمے کہاں گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ لانیوالاقائدحزب اختلاف کوجیل میں نہیں ڈالتا،آپ ایف آئی آرکاٹنے کاریکارڈبنائیں،ہم کرسیاں لگانے کاریکارڈقائم کریں گے،عوامی مینڈیٹ سے آنے والامنہ پر ہاتھ پھیرکردھمکی نہیں دیتا۔