ملزمان نے پہلے اسلحے کے زور پر لوٹ مارکی اور موبائل فون اور نقد رقم چھین لی۔فائل فوٹو
ملزمان نے پہلے اسلحے کے زور پر لوٹ مارکی اور موبائل فون اور نقد رقم چھین لی۔فائل فوٹو

کراچی میں بھتہ خورپھرسرگرم۔ بلڈرسے 50 لاکھ روپے طلب

شہر میں بھتہ خوری کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں اور کاروباری شخصیات کو بھتہ دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر بلڈر کو 50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ متاثرہ بلڈر محمد عمران کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ بلڈرعمران نے پولیس کو بتایا کہ جمال الدین افغانی روڈ پراپنے دفتر میں پارٹنراشرف اورملازم محمد عمران کے ساتھ موجود تھا کہ اس دوران 2 ملزمان پستول اورگرینیڈ ہاتھ میں تھامے دفترمیں گھس گئے۔

بلڈر عمران نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے اسلحے کے زور پرلوٹ مارکی اورموبائل فون اورنقد رقم چھین لی جس کے بعد ایک پرچی دی جس پر بیرون ملک کا فون نمبراوراستاد احمدعلی مگسی لکھا ہوا تھا، ملزمان نے کہا کہ اس نمبر سے فون آئے گا اور50 لاکھ روپے بھتے کا بندوبست کر لو جب کہ ملزمان نے نے جاتے ہوئے ٹی ٹی پستول کا بٹ سر پرمارکر مجھے زخمی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 منٹ بعد پرچی پر لکھے ہوئے نمبر سے واٹس ایپ پر فون آیا اور فون کرنے والے نے اپنا نام احمد علی مگسی بتایا اور50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جب کہ بھتہ خور نے دھمکی دی کہ یہ ابھی ٹریلر ہے، 50 لاکھ کا بندوبست نہیں ہوا تو بعد میں بچوں سے وصول کرلیں گے۔