ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 89 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 27 ہزار 852 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار179 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 078، اسلام آباد میں 33 ہزار061، بلوچستان میں 17 ہزار501، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 ہزار 932 افراد نے کورونا کو شکست دیدی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 474 ہوگئی ہے۔