فیصل آباد میں ڈیرھ سال قبل مریم نوازکے لیے ریلی نکالنے پرمقامی عدالت نے مقدمے میں عدم پیشی پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شفیق گجراورسابق ایم این اے اعجاز ورک کو گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقامی عدالت میں لیگی رہنماﺅں کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی،عدالت کی جانب سے کئی بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے،عدالت نے عدم پیشی پرلیگی ایم پی اے شفیق گجر،سابق ایم این اے اعجاز ورک کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ جولائی 2019 میں مریم نواز کی آمد پر ریلی نکالنے پرمقدمہ درج ہواتھا،مقدمہ تھانہ سرگودھا روڈ میں50 نامزد اور350 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیاتھا۔