2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کاد عویٰ کیا تھا،فائل فوٹو
2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کاد عویٰ کیا تھا،فائل فوٹو

مودی سرکارجعلی فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ۔پاک فوج ہائی الرٹ

بھارتی سرکارنے ایک مرتبہ پھر سے خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلیے کوششیں شروع کردی ہیں جس پر پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سرحدوں پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے ، لداخ اورڈوکلام میں ہزیمت کے بعد ہندوستان پراندرونی اور بیرونی دباﺅ ہے جس کے باعث بھارت بارڈرایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے ۔ بھارت کسانوں کے احتجاج اورکشمیر میں مظالم سے عالمی میڈیا کی نظریں ہٹانے کیلیے جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش میں مصروف ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے ،2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل سٹرائیکس کاد عویٰ کیا تھا، 26 فروری 2019 کوبھی بھارت نے ناکام آپریشن کی کوشش کی اور منہ کی کھانا پڑی جبکہ پوری دنیا میں ذلت اور رسوائی بھی سمیٹی ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکارکے خلاف مہم کا آغاز کر دیاہے اورآخرکار مودی حکومت کے خلاف بول اٹھا ہے ،بھارتی میڈیا میں آوازبلند کی جارہی ہے کہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپائو۔

بھارت نے کارگل سے حاصل ہونے والے سبق کو بھلا دیاہے،کارگل میں بھارت نے حقائق کو چھپائے اور زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں ، بھارتی ملٹری نے حقائق کواپنے زاویے سے دکھاناشروع کررکھاہے ، ڈوکلم کرائس 2017 سے لے کراب تک مودی حکومت حقائق تسلیم کرنے سے انکاری ہے ، من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلزکے ذریعے لیک کی جاتی ہیں، بھارت نے اس مقصد کیلیے انفارمیشن وارفیئرقائم کیاہے۔