وزیراعظم عمران خان آج سیالکوٹ کے دورے پر ہیں جہاں وہ ن لیگ کے دور میں شروع کیے گئے متعدد متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17 ارب روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کريں گے، منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور مختلف منصوبے شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان چیمبر آف کامرس سے خطاب بھی کریں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پانچ نئے منصوبوں میں صاف پانی، سیوریج سسٹم، پانچ نئے پارکس اور ٹریفک مسائل کا حل شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج سیالکوٹ میں جن منصوبوں کا اعلان اورافتتاح کریں گے اس میں سے زيادہ تر منصوبے ن لیگ کے دور حکومت میں منطور ہوئے تھے۔
ائیر سیال کا لائسنس 2017 میں منظور ہوا، سترہ ارب روپے کی گرانٹ 2018 میں ایشین بینک کے معاہدے کی صورت میں ملی، یہ معاہدہ حکومت پنجاب، سیالکوٹ کی بلدیاتی حکومت اورایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان ہوا تھا جس میں صاف پانی، سیوریج سسٹم اور پارکس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہيں۔