مسلم لیگ ن کے رہنما پنجاب کے ارکان اسمبلی جلیل شرقپوری اورغیاث الدین ایک بار پھرکھل کر سامنے آگئے اور استعفے دینے سے انکارکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کاکہنا ہے کہ کسی کے ذاتی مفاد کیلیے استعفیٰ نہیں دیں گے،پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کاایسا ٹولہ ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔
ان کامزیدکہناتھا کہ مسلم لیگ ن کسی کی ذاتی جاگیریاخاندانی وراثت نہیں کہ جو مرضی فیصلے کریں جبکہ غیاث الدین نے کہاہے کہ جو جماعت قومی اداروں کیخلاف ہوگی وہ کبھی قومی مفاد میں کوئی کام کر ہی نہیں سکتی۔