منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا
منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا

کرڑوں روپے مالیت کی7 کلوگرام آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

اسلام آباد: اے ایس ایف نے کرڑوں روپے مالیت کی 7 کلوگرام آئیس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کرڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام کے قریب آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبرجی ایف 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اٹک سے تعلق رکھنے والا بلال احمد نامی مسافر پیگج سرچ کاونڑ پرپہنچا تو چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قراردیا جس کو کھول کردیکھا گیا تو بیگ کہ تہوں میں چھپائی گئی آئیس منشیات بر آمد کی گئی۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کو قبضے میں لی کر ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔