مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا کار حادثے میں زخمی
طبیعت بہتر ہونے پر شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا گالف کارڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں اوراب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا،
نجی ٹی وی کے مطابق مہرالنسا کو طبیعت بہتر ہونے پر شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ان کی حالت تسلی بخش ہے ، حادثے کی خبر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔