قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اسپیکر اسد قیصر نے تین ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر، مسلم لیگ ن کے رہنما حامد حمید اور عطا اللہ خان شامل ہیں۔
اس ضمن میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس میں ارکان سے ان کے کنڈکٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔
شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔