شہریوں کو سیکیورٹی میں موٹر سائیکل اورپولیس موبائل اسکواڈ فراہم کیا جائے گا
شہریوں کو سیکیورٹی میں موٹر سائیکل اورپولیس موبائل اسکواڈ فراہم کیا جائے گا

سائٹ ایریا میں بینک سے5لاکھ سےزائد رقم نکلوانےوالوں کوپولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

سائٹ ڈویژن پولیس کا اہم اقدام ،سائٹ ایریا میں بینک سے5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کو پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائٹ ڈویژن پولیس کی جانب سے  صنعتی علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کےلیے اہم اقدم اٹھایا گیا ہے.

سائٹ ایریا میں کسی بھی بینک سے5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے والوں کوپولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام بینکوں کے باہرآگاہی پوسٹر بھی چسپاں کر دیئے گئے ہیں جن میں ایس ایچ اوسائٹ اے،ایس ایچ اوسائٹ بی،ہیڈ محرران اورسائٹ بیس کے نمبردرج ہیں۔

اس فیصلے کے بعد شہری فون کال کر کے سیکورٹی اسکواڈ طلب کرسکتے ہیں۔ سائٹ صنعتی ایریا میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے بینک ایریازاوردیگر علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سائٹ پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی سہولت صرف سائٹ ایریا کے دونوں تھانوں کی حدود تک ہےاگر کوئی شہری سائٹ ایریا کے کسی بینک سے5 لاکھ سے زائد رقم نکلوتا ہے اوروہ رقم سائٹ ایریا یعنی سائٹ ایریا کے دونوں تھانوں کی حدودسے باہرکسی ایریا لے جانا چاہتا ہے تواسے سیکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے سائٹ اے پولیس کا کہنا  ہے کہ شہریوں کو سیکیورٹی میں موٹر سائیکل اورپولیس موبائل اسکواڈ فراہم کیا جائے گا۔ سائٹ ایریا میں ہاٹ اسپاٹ اوراہم مقامات پرسی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں اوراس سلسلے میں تمام فیکٹریوں اور گوداموں کی اتنظامیہ کو ہدایت بھی کی گئی ہے۔