شرافی گوٹھ پولیس نے ہیروئن اور چرس کی فروخت میں پولیس کو مطلوب گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیک محمد کھوسہ گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےپولیس کومطلوب منشیات فروش سلمان اختر عرف کاکا اور شاہ خالد کو گرفتارکیا ۔
شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سےہیروئن اور دو کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور رقم برآمد ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان شرافی گوٹھ کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کیخلاف منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے ۔