وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہےکہ اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ استعفے دینے میں ناکامی کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہےکہ یہ ’سیاسی کنفیوزڈ ‘ ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہےکہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بالخصوص مسلم لیگ ن کے ذاتی مفادکے تحفظ کے ایجنڈےکو مستردکردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کہ َانہیں جان لینا چاہیے کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔
شبلی فراز کا مزیدکہنا ہے کہ کرپٹ نظام اور اس سے مستفید ہونے والوں کے خلاف عمران خان کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔