دنانیر نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ویڈیو اس قدر مقبول ہو جائے گی
دنانیر نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ویڈیو اس قدر مقبول ہو جائے گی

دنانیرمبین سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے سرکاری افسر بننے کی خواہشمند

5 سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل میم بننے والی دنا نیر مبین مستقبل میں سینٹرل سپیریئر سروسز سی ایس ایس میں کریئر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس حوالے سےدنانیرمبین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اے لیول مکمل کیا ہے، اور اب مختلف یونیورسٹی میں داخلے لینے کے حوالے سے سوچ رہی ہوں۔سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ بیچلرز مکمل کرنے کے بعد فوراً ہی سی ایس ایس امتحان دینے کا ارادہ رکھتی ہوں اور یہی میری زندگی کا اہم مقصد بھی ہے۔

دنانیر نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ویڈیو اس قدر مقبول ہو جائے گی، اُن کے خیال سے ویڈیو کی غیر معمولی شہرت اس میں موجود تین الفاظ تھے کہ جسے سب اپنی روزمرہ زندگی کے متعلق ڈھال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنا نیرموبین کی سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔

نوجوان لڑکی کی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔