ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمیل ولد فیض اللہ کے نام سے ہوئی ہے
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمیل ولد فیض اللہ کے نام سے ہوئی ہے

کچرا چننتے ہوئے نالے میں گر کر1شخص ہلاک ہوگیا

تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود اقرا اسکول کے عقب میں نالے میں گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمیل ولد فیض اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

اقبال مارکیٹ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص کچرا چننے کے دوران نالے میں گر کر ہلاک ہوا ہے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کا کہنا تھا کہ  ہلاک ہونے والے شخص کو پولیس نے رفاعی ادارے کے اہلکاروں کی مدد سے نالے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال روانہ کر دیا  ہے۔