حمزہ شہباز کی رہائی کیلیے 1 کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرادیے گئے
24 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی روبکار کے سلسلے میں ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے گئے۔
حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کا ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ لے کر عدالتی اہلکار لاہور کی احتساب عدالت پہنچ گیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
واضح رہے کہ بدھ 24 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کر لی تھی۔