وزیرستان:پاک فوج کابڑاآپریشن،انتہائی مطلوب جنگجونورستان ہلاک

آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک دہشت گرد 2007سے سیکیورٹی فوسز کے 50 سے زائد اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا، آئی ایس پی آر

               
February 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم جنگجو نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم جنگجو نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سال 2007سے سیکورٹی فوسز کے 50 سے زائد اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث رہا تھا۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد آئی ای ڈی کا ماہر بھی تھا۔