خرم شیر زمان کے موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر جھگڑا ہوا
خرم شیر زمان کے موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر جھگڑا ہوا

سندھ اسمبلی میں جھگڑا، گالم گلوچ، ارکان نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو پیپلزپارٹی رہنما شرجيل ميمن کےساتھ ہال ميں داخل ہوئے۔ تينوں ارکان کےداخل ہوتے ہی پی ٹی آئی کےايم پی ايزنے انہيں گھيرليا۔
اس دوران شدید ہنگامہ آرائی اور پیپلزپارٹی اراکین اور پی ٹی آئی اراکین کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی اور ارکان ایک دوسرے پر پل پڑے۔
جھگڑے کے دوران ارکان نے ایک دوسرے گالیاں دیں اور ہاتھا پائی کی جس کے دوران کئی ارکان کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔