یہ مقدمہ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کا تھا، عزیر بلوچ پر مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں
یہ مقدمہ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کا تھا، عزیر بلوچ پر مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں

عزیر بلوچ نے رینجرز اور پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

کراچی: گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے رینجرز اور پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں کہا ہے کہ مجھے جیل میں قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مجھے جیل پولیس کی نگرانی میں مٹھا رام ہاسٹل میں رکھا ہوا ہے، مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے، گھر والوں سے بھی ملنے نہیں دیا جاتا۔
عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ مجھے رینجرز اور پولیس کی کسٹڈی میں جان کا خدشہ لاحق ہے، خدشہ ہے کہ میری موت واقع نہ ہوجائے، اگر میری موت واقع ہوگئی تو اس کے ذمہ دار رینجرز افسران اور آئی جی پولیس ہوں گے۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ہر جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 20 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو اب تک سنگین نوعیت کے 9 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔