حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔فائل فوٹو
حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔فائل فوٹو

نور بخاری کے سابق شوہر ولی حامد نے شادی کرلی

سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہراورگلوکار و اداکار ولی حامد خان  سندس نامی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد کی گئیں جس میں مشہور و معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔

بارات میں دولہے نے کالی شیروانی جبکہ دلہن نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔ مہندی میں بھی دونوں دلکش نظر آئے۔ولیمے میں دلہن نے سنہری میکسی جبکہ دولہے نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔

واضح رہے کہ ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی کی تھی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی تھی۔