نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔فائل فوٹو
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے اتحادیوں کو’نوازنے‘ کی تیاری کرلی

سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب حکومت نے اتحادیوں کو’نوازنے‘ کی تیاری  کرلی ، وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایم کیوایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیا جا سکتاہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کیلیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے ۔