آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی۔فائل فوٹو
آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی۔فائل فوٹو

گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کرلی

گلوکارہ آئمہ بیگ اوراداکار وماڈل شہباز شگری منگنی کے بندھن میں بندھ گئے۔

آئمہ بیگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پراپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکی اوراس پوسٹ کو شہباز شگری کو بھی ٹیگ کیا۔ جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں نے منگنی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی خوشخبری شیئرکرتے ہی ان کے مداحوں اور شوبز فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔ تاہم شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے ساتھ منگنی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کافی عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں جبکہ آئمہ بیگ نے ایک مارننگ شو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی مواقع پرایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔