وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا، لی کیکیانگ
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا، لی کیکیانگ

چینی وزیراعظم کا عمران خان کو خط، جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کے مطابق چینی وزیراعظم نے خط میں پاکستانی ہم منصب کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
چینی سفیرکے مطابق وزیراعظم لی کیکیانگ نے امید ظاہر کی ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔