مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خصوصی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا گیا
مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خصوصی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا گیا

یوم پاکستان پر طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیدیا گیا

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خصوصی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔