بھارتی وزیراعظم مودی کی عمران خان کو خط لکھ کر یوم پاکستان کی مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں

March 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں

یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
مودی نے خط میں پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔
نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھی ان کے لیے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔