پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن
پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن

بلاول سے کوئی اختلاف نہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید کردی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیاجائےگاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کوبچائے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھاکہ ان کے انتقام کوروکنا ہے اور مقابلہ کرناہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھاناجانتی ہوں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اورکسی کا عمل دخل نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی ہے، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی اس میں کسی اورکا عمل دخل نہیں۔