گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

ڈسکہ میں میاں بیوی کا بچوں سمیت پراسرار قتل

ڈسکہ۔تھانہ موترہ کے گاوں کوٹلی کوکیاں میں میاں بیوی اور دو بچےوں کوپراسرار طورپرقتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی کوکیاں میں چار افراد کو قتل کردیا گیا،قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اوردو بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام ڈسکہ کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اس کی اہلیہ مشال جو حاملہ تھی، بیٹا عبدالہادی اور بیٹی ہانیہ شامل ہیں،عدنان کو گولیوں سے اوربچوں اورخاتون کو آہنی راڈوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا والد بشارت پراسرار طورپرغائب ہے اور تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عدنان کا اپنے باپ سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جبکہ بشارت نےعدنان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔