لانگ مارچ۔پنجاب میں موبائل فون بند کرنے کی منظوری

قانون نافذ کرنے والےا داروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

               
May 24, 2022 · قومی
لاہورکے 20 مقامات پر سروس بند کی جائے گی۔فائل فوٹو

لاہورکے 20 مقامات پر سروس بند کی جائے گی۔فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظرلاہورکے 20 جبکہ پنجاب بھرکے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قانون نافذ کرنے والےا داروں نے  وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ  دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی ۔