مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو
مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پرتحریک عدم اعتماد  پیش نہیں ہو سکتی۔فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب۔تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 مئی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا، اجلاس میں وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کےخلاف بلوچستان اسمبلی کے14 اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن قائم مقام گورنر کو بھجوائی تھی جس کی سمری پر قائم مقام گورنر نے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے ۔ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کے لئے دئیے جائیں گے۔