اب عمران خان نے کال دی توخیبرپختونخوا کی فورس استعمال کریں گے ۔محمود خان
رانا ثناء اللہ کے کلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے۔وکلا کنونشن سے خطاب
May 30, 2022 · قومی
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔فائل فوٹو
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ اس باراگرعمران خان نے کال دی تو آزادی مارچ میں خیبرپختونخوا کی فورس کو استعمال کریں گے ۔
پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے کلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے ، وزیر اعظم ہمیں گندم دینے کیلیے اپنے کپڑے بیچنے کا کہتے ہیں مگران کے کپڑے کوئی لینے کو تیارنہیں ، کے پی کا حق ہم چھین کر رہیں گے ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ امپورٹ حکومت نے جو کیا ان سے ضرور بدلہ لیں گے ، میں ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جارہا ہوں کیس فائل کرونگا ۔