اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

رانا ثناءاللہ منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کیلیے طلب

لاہورمیں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ۔25 جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 25جون کو طلب کیا ہے  ۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت عدالت نے رانا ثناء اللہ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پراے این ایف سے جواب طلب کرلیا، رانا ثناء اللہ کی حاضری سے مستقل معذرت کی درخواست پر وکلا آئندہ دلائل دیں۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لیا، عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔

رانا ثناء اللہ کی عدم حاضری پر ان کے وکیل نے موقف دیا کہ وفاقی وزیر داخلہ ہونے کے باعث انہیں اسلام آباد میں جلدی جانا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکے۔