فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایم کیو ایم نےگورنر شپ کے علاوہ بھاری نقدی بھی لی ہے ۔مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کیلیے  وزارتوں ، گورنر شپ کے علاوہ بھاری نقدی بھی لی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ  آج کراچی تباہ وبربادہے، پینےکاپانی گھرمیں آرہاہےنہ سیوریج کاپانی گھرسےجارہاہے، ایم کیوایم کواپنی ناکامی اورشکست نظرآرہی ہے، ایم کیوایم کےپاس بیچنےکیلیےاب کچھ نہیں، آج آپ غیرمنتخب میئرلگانےکی تیاری کررہےہیں، جوازپیش کیاجارہاہےسندھ میں بلدیاتی حکومت کی قانون سازی نہیں ہوئی۔